ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں سیکڑوں لوگوں نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں احتجاج کرتےہوئے اے سی کی معرفت سی جے آئی کو سونپا میمورنڈم

کمٹہ میں سیکڑوں لوگوں نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں احتجاج کرتےہوئے اے سی کی معرفت سی جے آئی کو سونپا میمورنڈم

Fri, 27 Dec 2019 18:16:09    S.O. News Service

کمٹہ:27؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) جماعت المسلمین  کمٹہ کی قیادت میں بروز جمعہ 27دسمبر 2019کو کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر پر سیکڑوں مسلمانوں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔

جمعہ کی نماز کے بعد سیکڑوں مسلمان اے سی دفتر کے باہر جمع ہوئے، ہاتھوں بھارتی پرچم تھامے ’آزادی ‘ کے نعرے لگائے۔ اس کے بعد عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس آف انڈیا عزت مآب ایس اے بوبڈے کے نام لکھے میمورنڈم  کو آئیڈیل ایجوکیشن ٹرسٹ کمٹہ کے صدر بستی محمد ملک  نے پڑھا۔اور اے سی کی معرفت سی جے آئی کو ارسال کیا۔

اس موقع پر جماعت المسلمین کمٹہ کے صدر محمد شفیع شیخ، جنرل سکریٹری محمد محسن قاضی ، کمٹہ مسلم اسوسی ایشن کے صدر محمد اکبر ملا، نائب صدر عبدالشکور شیخ، ونلی جماعت المسلمین کے ذمہ دار ابو صالح ملا، ابراہیم شیخ، علی شاہ ساتوڈیکر، نارتھ کینرا مسلم فورم کمٹہ یونٹ کے سکریٹری علی دمکار سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: